بلال گل… ایک ایسا انٹرنیشنل کبڈی پلئیر جس نے اپنی محنت، مزاج اور کھیل سے نہ صرف اپنا نام روشن کیا بلکہ بے شمار نوجوانوں کے خواب بھی پورے کیے۔ میدان میں اس کی گرفت مضبوط، سوچ صاف اور ٹائمنگ ہمیشہ پرفیکٹ… لیکن اس کا اصل کمال میدان سے باہر نظر آتا ہے۔
بلال گل اُن چند نایاب کھلاڑیوں میں سے ہے جو دوسروں کے لیے دروازے کھولتے ہیں۔ اس نے کئی نوجوان کبڈی پلئیرز کو انٹرنیشنل لیول پر چانس دلوانے میں بڑا کردار ادا کیا۔ جس جگہ بہت سے لوگ صرف اپنے فائدے کے بارے میں سوچتے ہیں، وہاں بلال گل نے ہمیشہ دوسروں کو آگے بڑھتے دیکھا ہے اور ان کی مدد کی ہے۔
عادل گل کے ساتھ مل کر اس نے بھائیوں کی ایسی مثال قائم کی ہے جس پر پوری کبڈی کمیونٹی فخر کرتی ہے۔
بلال گل کی نیت صاف، کردار مضبوط اور دل بڑا ہے—اسی لیے لوگ اس کو صرف کھلاڑی نہیں بلکہ ایک مددگار انسان بھی کہتے ہیں۔
ایسے لوگ کم ملتے ہیں جو خود بھی اسٹار ہوں اور دوسروں کو بھی اسٹار بنانے کا حوصلہ رکھتے ہوں۔
بلال گل… واقعی کبڈی کا سرمایہ ہے۔








